سول جج کا شیرانپور کے پرائمری ،مڈل اور ہائی اسکول پر چھاپہ

عملہ غیر حاضر کل6دسمبرکو عدالت طلب تفصیلات

پیر 5 دسمبر 2016 19:44

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء)سول جج کا شیرانپور کے پرائمری ،مڈل اور ہائی اسکول پر چھاپہ عملہ غیر حاضر کل6دسمبرکو عدالت طلب تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل گڑھی خیر و کے علاقے شیرانپور میں پرائمری ،مڈل اسکول اور ہائی اسکول پر سول جج شفقت حسین نے اچانک چھاپہ مارا تو اکثر عملہ غیر حاضر تھا جس پر سول جج نے برہمی کا ظہار کیا اور تینوںاسکولوں کے مسٹرول اپنے ساتھ لے گئے سول جج نے کل 6دسمبر کو غیر حاضر عملے کو عدالت طلب کیا ہے دوسری جانب علاقہ مکینوں نے جج کے اسکول آمد پر خوشی کا اظہا کرتے ہوئے کہا کہ اب اسکول آباد ہوگا نیشنل تہیم فائونڈیشن کے میر شاہنواز تھیم نے بتایا کہ شیرانپور کے اسکولوں میں مقرر عملے میں اکثر یت غیر مقامی ہیں اگر مقامی عملہ تعینات کیا جائے تو بچے تعلیمکی سہولت سے بہتر طریقے سے مستفید ہوں گے