نجی ٹی وی اور مدینہ شوگر مل کے خلاف پنجاب حکومت کی جانب سے جھوٹا مقدمہ

ٹنڈوالہ یار پریس کے سامنے یونین آف جرنلسٹ اور پریس کلب کے صحافی سراپا احتجاج

پیر 5 دسمبر 2016 19:44

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) نجی ٹی وی اور مدینہ شوگر مل کے خلاف وزیر قانوں پنجاب رانا ثناء اللہ اور پنجاب حکومت کی جانب سے جھوٹا مقدمہ درج کرنے خلاف ٹنڈوالہ یار پریس کے سامنے یونین آف جرنلسٹ اور پریس کلب کے صحافی سراپا احتجاج پنجاب حکومت اور رانا ثناء اللہ کے خلاف شدید نعرے بازی ملک کے دیگر شہروں کی طرح ٹنڈوالہ یار میں بھی نجی ٹی وی سے اظہار یکجہتی اور صوبائی وزیر قانوں رانا ثناء اللہ اور پنجاب حکومت کے خلاف ٹنڈوالہ یار پریس کے جرنل سیکریٹری غلام رسول درس ،ٹنڈوالہ یار یونین آف جرنلسٹ کے جرنل سیکریٹری غلام شبیر مشوری کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر مظاہرین نے رانا ثناء اللہ اور پنجاب حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور نجی ٹی وی اور مدینہ شگر مل پر جھوٹے مقدمے کی سخت لفظوں میں مذمت کی اور فلفور جھوٹا مقدمہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا اس موقع پر احتجاج میں شامل صحافیوں نے کہا کہ اگر جھوٹا مقدمہ ختم نہیں کیا گیا تو ٹنڈوالہ یار کے صحافی ملک گیر تحریک چلائیں گے

متعلقہ عنوان :