ڈاکٹروں کی غفلت سے ہلاک ہونے والی بلی کے معاملے پر فریقین نے عدالت میں اپنا جواب جمع کرادیا

پیر 5 دسمبر 2016 19:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) ڈاکٹروں کی غفلت سے ہلاک ہونے والی بلی کے معاملے پر فریقین نے عدالت میں اپنا جواب جمع کرادیا۔ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے مسمات سندس کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

ملزم ویٹنری ڈاکٹر فیصل نے اپنا جواب جمع کراتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ درخواست بد نیتی پر مبنی ہے،1سال گزرنے کے بعد میڈیکل بورڈ کی تشکیل کی درخواست کی گئی جبکہ بلی کی لاش کو محفوظ کیے بغیر اس طرح کی درخواست کو زیر غور نہیں لایا جاسکتا، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سماعت ملتوی کر دی ،واضح رہے کہ درخواست گزار سندس نے علاج میں غفلت سے بلی کی موت پر ڈاکٹر کے خلاف کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کے تحت کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈاکٹر کو 2سال قید ،جرمانے اور اڑھائی ارب ہرجانہ ادا کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :