عارف والا ، ٹریفک کے المناک حادثہ میں ماں بیٹا ہلاک باپ زخمی

پیر 5 دسمبر 2016 19:41

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) ٹریفک کے المناک حادثہ میں ماں بیٹا ہلاک باپ زخمی تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 63/D کے نزدیک تیزرفتار ٹریکٹرٹرالر نے آئل شاپ کے باہر کھڑی موٹرسائیکل سوار فیملی کوٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں 30سالہ بیوی کوثر بی بی اور 2سالہ بیٹا وقاص علی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ35 محمد عباس ولد فیض شیخ سکنہ چک کسمانہ زخمی ہوگیا جائے وقوعہ سے ڈرائیور محمد اخترٹریکٹر ٹرالر چھوڑ کر فرار ہوگیا پولیس نے زخمی محمدعباس کوطبی امدادکیلئے اورجاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کوقبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچادیا مقدمہ درج۔

متعلقہ عنوان :