ایف آئی اے نے سینئر وکیل سے سپریم کورٹ میں کیس دائر کرواکے فیس دبا لی

منیر پراچہ ایڈوکیٹ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے،عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو آج طلب کر لیا

پیر 5 دسمبر 2016 19:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) ایف آئی اے نے سینئر وکیل سے سپریم کورٹ میں کیس دائر کرواکے فیس دبا لی، منیر پراچہ ایڈوکیٹ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے،عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو آج طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں کیس دائر کروا کر بعدازاں وکیل کی فیس دبا لی۔ منیر پراچہ ایڈوکیٹ نے فیس کے حصول کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے ۔ کیس کی سماعت جسٹس شوکت عزیر صدیقی نے کی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وکیل کو فیس نہ دینے پر ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کرلیا ہے۔ کیس کی مزید سماعت آج ہو گی۔ ( مہر علی خان)

متعلقہ عنوان :