گورنر سندھ کا ہوٹل آتشزدگی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار

کمشنر کراچی سے واقعہ رپورٹ طلب ، ریسکیو آپریشن جلد مکمل زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے، متعلقہ حکام کو ہدایت

پیر 5 دسمبر 2016 19:39

گورنر سندھ کا ہوٹل آتشزدگی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) گورنر سندھ جسٹس(ر)سعید الزماں صدیقی نے شارع فیصل پر واقع ہوٹل میں آگ لگنے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر کراچی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ گورنر سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ریسکیو آپریشن جلد مکمل کرنے اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ آگ لگنے کی تحقیقات کرکے اصل حقائق سامنے لائے جائیں اس ضمن میں حادثہ ، انسانی غفلت یا تخریب کاری کے پہلوئوں کو بھی مدنظر رکھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حقائق سامنے آنے پر آئندہ اس قسم کے واقعات یا حادثات کی روک تھام کے لئے موئثر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ کسی بھی قسم کی جانی و مالی نقصانات سے محفوظ رہا جاسکے ۔گورنر سندھ نے واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔#

متعلقہ عنوان :