ہانگ کانگ کے ارب پتی لائی کا۔شنگ کے چیونگ کونگ انفراسٹرکچرنے آسٹریلیاکے ڈوئٹ گروپ میں خریداری میںدلچسپی ظاہر کردی

پیر 5 دسمبر 2016 19:29

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء)ہانگ کانگ کے ارب پتی لائی کا۔شنگ کے چیونگ کونگ انفراسٹرکچرنے پیرکوآسٹریلیاکے ڈوئٹ گروپ میں خریداری کی ایک کوشش میں 7.3بلین آسٹریلوی ڈالر(5.4بلین امریکی ڈالر)کی پیشکش کی ہے ڈوئٹ گروپ نے کہاہے کہ وہ اس بولی پرغورکررہاہے ۔انرجی،یوٹیلٹی ،ایسٹ کے مالک کیلئے مشروط اوربے طلب 3آسٹریلوی ڈالرفی سیکروٹی پیشکش جمعہ کوڈوئٹکے حصص کی اختتامی قیمت کے قریبا28فیصدپریمئن کے برابربنتی ہے ۔

اس اقدام کی وجہ سے سٹاک پیرکوبعددوپہرکے تجارتی لین دین میں تقریباً15فیصدکے اضافے سے 2.69آسٹریلوی ڈالرہوگیا۔ڈوئٹ گروپ کابورڈاس تجویزکاجائزہ لے رہاہے اوراس موقع پرسیکورٹی ہولڈرزکوہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کارروائی نہ کریں کیونکہ اس وقت اس امرکی کوئی ضمانت نہیں ہے ،کہ یہ تجویزآگے بڑھے گی،یہ بات کمپنی نے ایک بیان میں بتائی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈوئٹ مغربی آسٹریلیاکی بڑی گیس ٹرانسمیشن لائن کے علاوہ ریاست وکٹوریامیں بجلی اورگیس کے نیٹ ورک کی بھی مالک ہے ،یہ بولی لائیکی اگست میں قومی سیکورٹی کی بنیادپرملک کے سب سے بڑے الیکٹرک سٹی آس گرڈکوخریدنے کی ایک تجویزمستردکئے جانے کے نتیجے میں دھچکہ لگنے کے بعدامسال اپنے آسٹریلوی کاروبارکوفروغ دینے کی تازہ ترین کوشش ہے ۔

چیونگ کونگ انفراسٹرکچرکی پہلے ہی آسٹریلیاکے انرجی سیکٹرمیں نمایاں سرمایہ کاری ہے ،اس میں وکٹوریااورجنوبی آسٹریلیامیں الیکٹری سٹی نیٹ ورک بھی شامل ہے۔۔