موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمٹیڈ پاکستان میں انٹرنیٹ بینکاری کی خدمات فراہم کرے گا

پیر 5 دسمبر 2016 19:29

موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمٹیڈ پاکستان میں انٹرنیٹ بینکاری کی خدمات ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمٹیڈ(MMBL)پاکستان میں اپنے کسٹمرز کوانٹرنیٹ بینکاری کی خدمات فراہم کرنے والا پہلا مائیکروفنانس بینک بننے کے لیے تیار ہے۔ڈیجیٹل بینکاری کے فیچر کے لیے قابل اعتماد ٹیکنالوجی پارٹنر ٹی پی ایس کے ہمراہ بینک اپنے کسٹمرز کو اس قابل بنا سکے گا کہ وہ اپنے اہم مالی اور غیر مالی اس سولوشن پر عمل درآمد کے بعدموبی لنک مائیکروفنانس بینک کے کسٹمرز خود کو آن لائن رجسٹر کرا نے کے بعد اپنے اکاؤنٹ/ڈیبٹ کارڈ کی سمری کا جائزہ لینے کے علاوہ ٹرانزیکشنز کی حد معلوم کر سکیں گے، اسٹیٹمنٹ آف اکاؤنٹ حاصل کر سکیں گے، بینیفشری کا اضافہ کر سکیں گے، انٹرا بینک اور انٹر بینک فنڈز کی منتقلی کے لیے شیڈول مقرر کر سکیں گے،اس موقع پر موبی لنک مائیکروفنانس بینک کے سی ای او غضنفر عظاّم نے کہا،’’انٹرنیٹ بینکاری پر عملد درآمد کے ذریعہ ہم اس قابل ہو گئے ہیں کہ اپنے کسٹمرز کو ایسی ممکنہ بہترین خدمات پیش کریں جن سے ہمارے کسٹمرز جدید ترین آن لائن بینکاری ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل کر سکیں۔

(جاری ہے)

ٹی پی ایس کے ساتھ ہم نے شراکت کا فیصلہ ایشیا، مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں ٹی پی ایس کے سی ای او شہزاد شاہد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا،’’آج کے کسٹمرزاپنے مالی وسائل تک قابل بھروسہ انداز میں تیزی سے رسائی چاہتے ہیں۔ہمارے انٹرنیٹ بینکاری سولوشنز موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمٹیڈ کوڈیجیٹل بینکاری کا تجربہ فراہم کرنے میں مدد دے گا اور بینک کو اس قابل بنائے گا کہ اسے کسٹمرز کے مالی معاملات میں مرکزیت حاصل ہو سکے۔ لچک PRISMکا قدرتی حصہ ہے جس کے باعث بینک کسٹمر کی جانب سے پیدا ہونے والی طلب کو پورا کرنے کے لیے انہیں نئی خدمات پیش کر سکے۔‘‘

متعلقہ عنوان :