پاکستان میں انڈیا کے ٹماٹر پر پابندی

ڈیرہ مراد جمالی میں اونے پونے داموں ٹماٹر خرید کر سونے کے بھائو میں فروخت ہونے لگے

پیر 5 دسمبر 2016 18:57

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) پاکستان میں انڈیا کے ٹماٹر پر پابندی ڈیرہ مراد جمالی کے کمیشن ایجنٹوں نے اونے پونے داموں ٹماٹر خرید کر سونے کے بھائو میں فروخت کرنے لگے ڈیرہ مراد جمالی کی سبزی منڈی میں کسانوں زمینداروں کے ٹماٹر کمیشن ایجنٹ بیوپاریوں کے ساتھ مل گئے کوڑیوں کے دام ٹماٹرخرید کر سونے کی بھائو میں لاہور کراچی فیصل آباد کوئٹہ ملتان سمیت دیگر منڈیوں میں روانہ کرنے کاسلسلہ جاری ہے ڈیرہ مراد جمالی کی سبزی منڈی میں معیاری ٹماٹر کا فی کریٹ ڈھائی سو سے چار سو روپے خرید کر بیرونی منڈیوں میں 800 سوسے 1000روپے فروخت کرنے لگے ہیں جبکہ مارکیٹ میں ٹماٹر فی کلو 80روپے سے 100روپے تک پہنچ گیا ہے کسانوں زمینداروں کی کمر توڑ دی گئی جبکہ کمیشن ایجنٹ دس فیصد کمیشن چھ روپے ڈاک خرچہ کے نام پر کٹوتی کرنے لگے ہیں اور کئی دنوں سے کسانوں زمینداروں کو ادائیگیاں بھی نہیں کی جار رہی ہیں نصیرآباد کے زمینداروں نے محمد آیان نثار احمد بلوچ عرفان احمد نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت نے کسانوں زمینداروں کو مستحکم کرنے کیلئے انڈیا کے ٹماٹروں کی بر آمدگی پر پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن نصیرآباد کے کمیشن ایجنٹ بیوپاریوں سے ملکر ہمارا معیاری ٹماٹر 250روپے چار سو روپے میں خرید کرکے آٹھ سو سے ہزار روپے بیرونی منڈیوں میں فروخت کرکے یومیہ کروڑوں روپے ناجائز منافع کما رہے ہیں انہوں نے صوبائی وزیر زراعت وفاقی وزیر زراعت وفاقی وزیرداخلہ وزیراعلی ٰ بلوچستان ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ڈیرہ مراد جمالی کے کمیشن ایجنٹ کی بلیک میلنگ کا فوری نوٹس لیں اور نصیرآباد کے کسانوں زمینداروں کو ٹماٹر کا مقرر کردہ نرخ فراہم کریں ۔

متعلقہ عنوان :