نوازمودی دوستی خطے اوردنیاکونقصان پہنچائے گی۔بلاول بھٹو

بیت اللہ محسودکی موت پرچوہدری نثارآنسوبہارہے تھے،نیشنل ایکشن پلان نہیں بلکہ (ن)لیگ کاپلان ناکام ہواہے،2018ء میں وفاق اورچاروں صوبوں میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی۔چیئرمین پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 5 دسمبر 2016 18:44

نوازمودی دوستی خطے اوردنیاکونقصان پہنچائے گی۔بلاول بھٹو

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05دسمبر2016ء):پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ نوازمودی دوستی خطے اور دنیاکونقصان پہنچائے گی،بیت اللہ محسودکی موت پرچوہدری نثارآنسوبہارہے تھے،نیشنل ایکشن پلان نہیں بلکہ (ن)لیگ کاپلان ناکام ہواہے،2018ء میں وفاق اورچاروں صوبوں میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی۔انہوں نے آج پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں پنجاب کی سیاست میں حصہ لینے کیلئے لاہورنہیں ہوں۔

نیشنل ایکشن پلان نہیں بلکہ (ن)لیگ کاپلان ناکام ہواہے۔بیت اللہ محسودکی موت پرچوہدری نثارآنسوبہارہے تھے،دہشتگردوں سے نہ لڑکرفائدہ اٹھایا جارہاہے۔آصف زرداری پھرہمارے صدربنیں گے۔2018ء میں چاروں صوبوں میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں ہمارے ساتھ کیاہوا،سب نے اس کاحال دیکھ لیاہے۔اگرہماراوزیرخارجہ ہوتاتو مودی اورافغانستان کوجواب دیتا،صرف ہاں ہاں نہ کرتا،مودی ہمیں گالی دیتاہے سرتاج عزیزکوئی جواب نہیں دیتا۔

اگرنوازشریف کونہ روکاگیاتو مودی اور نوازدوستی خطے کونقصان پہنچائے گی۔جاگ پنجاب جاگ ،بلوچستان اور سندھ جل رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگرکشمیر،گلگت بلتستان،خیبرپختواہ،پنجاب،بلوچستان،سندھ کے عوام میراساتھ دیتے ہیں تو 2018ء میں ہماراوزیراعظم کون ہوگا؟ کل بھی آج بھی بھٹوہوگا،بلاول نے نعرے لگوائے۔