حیدرآباد، عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں شہر بھر میں صٖفائی کا کام زور شور سے جاری

پیر 5 دسمبر 2016 18:50

حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) مئیر بلدیہ اعلیٰ سید طیب حسین نے کہا کہ فیضان مد ینہ قرآن وسنت کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کامرکز ہے فیضان مدینہ جانے والے راستوں اور اس کے اطراف صفائی ستھرائی کا معیار مستقل بنیاد وں پر برقرار رکھنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر صفائی ستھرائی کا کام جارہی ہے ہم دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے شہر کو صاف ستھرا اور شیروں کو تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے شب روز کوشاں ہیں وہ عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میںجاری صفائی ستھرائی و اسٹریٹ لائٹس کے کاموں کا معائنہ کررہے تھے اس موقع پر میونسپل کمشنر شاہد علی خان ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز محمد رفق راجپوت ،الیکٹرونکس انچارج بلدیہ سید عاشق حسین بھی انکے ہمراہ تھے ،میئر سید طیب حسین نے جشن ولادت ﷺ کی مرکزی جلوس کی گذرگاہوں کا بھی دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ عید میلادالنبی ﷺ کے جلوس کی گذرگاہوں ،مساجدوں مدارس ،مرزارات ،میلاد مصظفے ﷺ کے مقامات جانے والے راستوں اور انکے اطراف صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کا خاص خیال رکھیں اور روز نہ کی بنیاد پر کچراء اٹھائے تاکہ صفائی ستھرائی کے نظام میں مستقل بنیادوں پر بہتری پیدا ہو اور عاشقان رسول ﷺ کی دشواری کا سامنا نہ ہو اس سلسلے میں کسی غفلت اور لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :