حیدرآباد پولیس ہیڈکوارٹر میں بھرپور انداز میں سندھی اجرک ٹوپی ڈے منا یا

پیر 5 دسمبر 2016 18:50

حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) پو رے سندھ میں منائے جانے والے سندھ ثقا فتی ہفتے کے سلسلے میں ایس ایس پی حیدرآباد عر فان علی بلوچ کی جانب سے حیدرآباد پولیس نے پولیس ہیڈکوارٹر میں جوش وخروش کے ساتھ سندھی اجرک ٹوپی ڈے منا یا جس میں ایس پی ہیڈ کواٹر سرفراز ورک ، ایس ڈی پی اوز ،ایس ایچ اوز اور حیدرآبا دضلع پولیس کے جو انوں اور لیڈیز پولیس کی بڑی تعداد نے شرکت کی، پولیس کے افسران و جو انوں نے سندھ کلچر ڈے کے حوالے سے سندھی اجرک و ٹو پی پہنی ہو ئی تھیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پولیس بینڈ پر سندھ کی روایتی دھنیں بجائی گئی جن پر پولیس اہلکاروں نے روایتی رقص پیش کر کے سماء باندھ دیا،مٹھائیاں تقسیم کی گئیں سندھ اور ملک بھر میں امن و اماں اور ترقی و خوشحالی کے لئے دعائیں کی گیئں۔اس موقع پر پولیس افسران و جوانوں نے ایس ایس پی حیدرآباد عرفان علی بلوچ سے عہد کیا کے ہم حیدرآباد میں امن و امان کو بر قرار رکھنے کے لئے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کر یں گے اور کسی بھی ڈاکو ، کرمنل یا دہشتگرد کو امن و امان میں رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے اس مو قع پر پولیس کے بڑے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :