ْحیدرآباد چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر محمد مدنی کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں

پیر 5 دسمبر 2016 18:50

حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر محمد مدنی اور ایگزیکیٹو کمیٹی کے ممبر محمد عارف کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں ، نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں تاجر برادری نے شرکت کی ، مرحومہ کی سوئم فاتحہ بعد نماز ظہر ڈیڑھ بجے بتاریخ 7دسمبر بروزبدھ مسجد جنت الفردوس یونٹ نمبر8لطیف آباد حیدرآباد میں ہو گی حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر تراب علی خوجہ اور مجلس عاملہ کے اراکین نے دلی تعزیت کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری آ پ کے غم میں برابر کی شریک ہے ، الله تبا رک و تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوا ر رحمت میں جگہ دے اور درجات بلند کرے ، انہوں نے لواحقین کو صبر کی تلقین کی۔