عیدمیلاد النبی ﷺ پورے مذہبی عقیدت اور جو ش جذبے سے منائی جائی گی ، ناصر شیخ

پیر 5 دسمبر 2016 18:46

عیدمیلاد النبی ﷺ پورے مذہبی عقیدت اور جو ش جذبے سے منائی جائی گی ، ناصر ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) صدر میلادو سیرت کمیٹی راولپنڈی ناصر شیخ نے کہا ہے کہ گزشتہ کی طرح اس سال بھی عیدمیلاد النبی ﷺ پورے مذہبی عقیدت اور جو ش جذبے سے منائی جائی گی جس کے لیے تمام تر تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں ۔راولپنڈی شہرکے گلیوں بازاروں کو سجایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بارہ ربیع الاول کے دن رحمت العالمین حضر ت محمدﷺ ؐاس دنیا میں تشریف لائے جن کی آمد کے ساتھ ہی کرہ ارض پر پھیلے کفر کے اندھیرے چھٹ گئے اور نور محمدی ؐ چہار سو پھیل گیا۔

انہوںنے کہا کہ اسوہ حسنہ پر عمل کر کے ہی دنیا اور آخر ت میں کامیابیاں حاصل کی جا سکتی ہیں۔ یہ بات انہوں نے جشن عید میلا البنی ؐ کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری سیرت ومیلاد کمیٹی ندیم شیخ ،ڈویثرنل خطیب حافظ اقبال رضوی کے علاوہ دیگر جید علمائے اکرام اور راولپنڈی کی سیرت کمیٹیوں کے سربراہان اور نمائندگان نے شرکت کی۔