کرپشن کے تدارک کیلئے آگاہی مہم دورس نتائج کی حامل ہوگی، پرنسپل بولان میڈیکل کالج شبیر احمد لہڑی اور ڈائر یکٹر نیب بلوچستان عبدالحفیظ صدیقی کا طلباء و طالبات سے خطاب
پیر 5 دسمبر 2016 18:46
(جاری ہے)
پرنسپل بولان میڈیکل کالج شبیر احمد لہڑی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ منفی سر گرمیوں میں شرکاء کی تعداد دیدنی ہوتی ہے جبکہ کرپشن کے خاتمے جیسے اہم مسئلے کو اُجاگر کرنے کے لئے منعقدہ مختلف پروگراموں میں عوام الناس کی عدم شمولیت اور دلچسپی قابل تشویش ہے۔
انھوں نے نیب کی آگاہی مہم کا حصہ بننے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ بی ایم سی میں اس موزی مرض کی روک تھام کے لئے مختلف پروگرام تشکیل دیئے جائیں گے۔ اور اساتذہ و عملہ کسی قابل قبول جواز کے بغیر شریک نہ ہوا تو سزا کے طور پر انکی تنخواہ سے کٹوتی کی جائیگی۔ انھوں نے طلباء کو ایمان داری کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ طب کے شعبے میں انکا مقصد پیسہ بنانا نہیں بلکہ خدمت خلق ہونا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ انھیں چند اچھے اور ایماندار لوگوں کا ساتھ چاہیے جس کے بعد وہ بولان میڈیکل کالج کا نقشہ بدل دیں گے۔ڈائر یکٹر نیب بلوچستان عبدالحفیظ صدیقی نے اس سے قبل بولان میڈیکل کالج کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیب اپنی سہ جہتی حکمت عملی کے تحت آگاہی مہم کے ذریعے عوام الناس میں بد عنوانی کے خلاف تندہی کے ساتھ لڑ رہا ہے۔ سکول، کالجز اور جامعات کا ساتھ اس بات کی دلیل ہے کہ ہماری نئی نسل کرپشن کے ناسور کا خاتمہ چاہتی ہے۔قبل ازیں پرنسپل بولان میڈیکل کالج اور ڈائر یکٹر ز نیب کی سربراہی میں بی ایم سی کے احاطے میں واک کا اہتمام کیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.