فی تولہ سونے کی قیمت350روپے کم ہوکر48950روپے ہوگئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 5 دسمبر 2016 18:28

فی تولہ سونے کی قیمت350روپے کم ہوکر48950روپے ہوگئی

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05دسمبر2016ء): عالمی مارکیٹ میں سونا13 ڈالر کم ہوکر1165 ڈالر فی اونس پرآگیا،جس کے باعث پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت350 روپے جبکہ10گرام سونے کی قیمت300روپے کم ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

صرافہ ایسوسی ایشن کراچی کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت350 روپے کمی کیساتھ48950 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح 10گرام سونا 300 روپے کمی سے 41357 روپے پر آگیا ہے۔