جیلوں کی اصلاحات میں حائل رکاوٹیں دور کرکے جیل ریفارمز پر مزید کام کیاجائے گا ،صوبائی وزیر جیل خانہ جات

پیر 5 دسمبر 2016 18:42

مظفر گڑھ۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا ء نے کہا ہے کہ جیلوں کی اصلاحات میں حائل رکاوٹیں دور کرکے جیل ریفارمز پر مزید کام کیاجائے گا ،قیدیوں کی خوراک،رہائشی سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہنگامی طور پر اقدامات کئے جائیں گے،ہر قیدی کی ہیلتھ فائل تیارکرکے اس میں مزید بہتری لائی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلف اٹھانے کے بعد اپنے آبائی گاؤں ہنجرا ء ہاؤس پر مبارکباددینے کیلئے آنے والے عمائدین علاقہ اور میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ان کوجو ذمہ داری سونپی ہے اسے وہ بھر پور طریقے سے نبھانے کی کوشش کریں گے۔ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت معاشی صورتحال کی بہتری کیلئے دلیرانہ اقدامات کررہی ہے عوامی منصوبوں کی مخالفت کرنے والے مٹھی بھر عناصر ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے دشمن ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ سیاست ایک عبادت ہے ہنجرا ء خاندان مخلوق خدا کی خدمت کر کے اس عبادت کو جاری رکھے ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام ہنجرا ء خاندان پر اندھا دھند اعتماد کرتے ہوئے الیکشن میں انہیں بھر پور کامیاب کراتی ہیں۔اس موقع پرمیونسپل کمیٹی کوٹ ادو,میونسپل کمیٹی چوک سرور شہید,میونسپل کمیٹی دائرہ دین پناہ اورمیونسپل کمیٹی سناواں کے نامزد چئیرمین،نو منتخب کونسلرز کے علاوہ عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :