چنیوٹ میں ربیع الاول کے حوالے سے ریلیوں کا سلسلہ جاری

پیر 5 دسمبر 2016 18:42

چنیوٹ۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء)شہر بھر میں ربیع الاول کے سلسلہ میں ریلیوں کا سلسلہ جاری ڈگری گرلز کالج روڈ سے سینکڑوں عاشقان مصطفی ﷺکی مشعل بردار ریلی فضا مرحبا یا مصطفی کے نعروں سے گونجتی رہی ۔تفصیلات کے مطابق جان نثاران تاجدار ختم نبوت کے زیر اہتمام بسلسلہ ولادت با سعادت حضرت محمد مصطفی ﷺ کے سلسلہ میں ایک عظیم الشان مشعل بردار ریلی گورنمنٹ ڈگری کالج روڈ سے نکالی گئی ریلی کی قیادت جماعت اہلسنت کے رہنما حضرت علامہ مولانا امتیا زاحمد حقانی ، علامہ تصور عباس صدیقی، محمد عباس عطاری ، ملک محمد اصغر گوگاکو نسلر ، سید سلمان علی شاہ ، سید عاطف شفیق شاہ نے کی ، مشعل بردار ریلی شہر کے مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی میلاد چوک میں جا کر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں ضلع بھر سے سینکڑوں عاشقان مصطفی ﷺ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر علامہ امتیاز احمد حقانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ ربیع الاول کا مقد س مہینہ ہمارے لئے انتہائی خوشیوں والا مہینہ ہے کہ اس ماہ مبارک میں آقا دو جہاں کی ولادت با سعادت ہوئی ہمیں اس ماہ مقدس کی خوشی میں اپنے گھروں پر چراغاں اور محفل میلاد کی تقریبات کرنا چاہیں اس موقع پر علامہ تصور عباس صدیقی اور محمد عباس عطاری قادری نے بھی خطاب کیا آخر میں درود و سلام کے بعد ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔