قائد اعظم وعلامہ اقبال سکائوٹ ٹیسٹ کا شیڈول جاری

پیر 5 دسمبر 2016 18:42

بھکر۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) ای ڈی ا وایجوکیشن ملک محمد اشرف اعوان نے قائد اعظم وعلامہ اقبال سکائوٹ ٹیسٹ کا شیڈول جاری کردیا ہے، تفصیلات کے مطابق سیکرٹری سکول ایجوکیشن کی ہدایت پر تمام ہائی اور ہائیر سکینڈری سکولوں کو 30سکائون اور 10سکاوٹ ٹیسٹ کیلئے بھیجنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ، ای ڈی او نے تمام ہائی / ہائیر سکینڈری اور ایلمنٹری سکولوں کے سربراہان کو شیڈول جاری کیا ہے جس کے مطابق تحصیل کلورکٹ کا سکائوٹ ٹیسٹ 6دسمبر کو صبح دس بجے گورنمنٹ ہائی سکول کلورکوٹ میں ہوگا، تحصیل منکیرہ کا 7دسمبر کو صبح دس بجے گورنمنٹ ہائی سکول منکیرہ میں تحصیل بھکر اورتحصیل دریاخان کا سکائوٹ ٹیسٹ8دسمبر کو گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول بھکر میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :