سرور کونین ﷺ کی زندگی مبارک پر عمل کرنے سے ہی دونوں جہانوں کی کامیابی مل سکتی ہے ، علی اصغر

پیر 5 دسمبر 2016 18:40

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) انجمن تاجران سنگاپور پلازہ راولپنڈی کے نائب صدر علی اصغر نے کہا ہے کہ میلاد مصطفی ﷺ منانا ہر مسلمان کے دل کی آرزو ہے آج ہمارے تمام مسائل کا حل سنت رسول ﷺ کی پیروی میں ہے سرور کونین ﷺ کی مبارک زندگی کو مشعل راہ بنا کر اور اس پر عمل کرنے سے ہی دونوں جہانوں کی کامیابی مل سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

․ انہوں نے کہا کہ حضور انور ﷺ اس کائنات کی مقدس ترین ہستی ہیں جن کے اللہ رب العزت نے اس جہان کو تخلیق کیا آقائے دہ جہان کی ولادت کا جشن ہر مسلمان کے لئے اعزاز کی بات ہے ۔علی اصغر نے کہا کہ امت مسلمہ کے زوال کا اصل سبب بھی یہ ہے کہ اس نے اپنے آقا ﷺ کے مبارک طریقوں پر عمل چھوڑ دیا ہے آج کا مسلمان در در کی ٹھوکریں کھا رہا ہے اس کو سکون صرف اور صرف حضرت محمد ﷺ کے در سے ہی حاصل ہو سکتا ہے ۔