راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوںاورناجائز اسلحہ رکھنے والوںکارروائی،16 ملزمان گرفتار

پیر 5 دسمبر 2016 18:39

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوںاورناجائز اسلحہ رکھنے والوںکارروائی کرتے ہوئی16 ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سی2750گرام چرس،10لیٹر کھلی شراب،03عدد پستول30بور معہ08روند،01عدد رائفل8mmمعہ10روند، 01عدد رپیٹر12بور معہ03روند،آلات ری فلنگ اور چوری شدہ لکڑی برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹیکسلا پولیس نے مطلوب شاہ سی1350گرام چرس، محسن شاہ سی1400گرام چرس ، تھانہ بنی پولیس نے جانس خان سی10لیٹر کھلی شراب، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے حمزہ یعقوب سی01عدد پستول30بور معہ04روند،تھانہ گوجرخان پولیس نے شاہد محمود سے ایک عدد پستول 30 بور معہ04روند،تھانہ مری پولیس نے عبدالرحیم سی01عدد پستول30بور ،تھانہ چونترہ پولیس نے اظہر حسین سی01عدد رائفل8mmمعہ10روند، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے ظہیر اختر سی01عدد رپیٹر12بور معہ03روند،تھانہ وارث خان پولیس نے ہاشم ،فیصل محمود ، آصف خان اور رحیم اللہ کو غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرتے ہوئے قابوکرکے ان کے قبضہ سے سلنڈر معہ آلات ری فلنگ برآمد کر لئے جبکہ تھانہ مری پولیس نے مہتاب، اکرام، صائم اور توقیر سے چوری شدہ لکڑی برآمد کرکے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :