عمران خان کی سابق اہلیہ نےکہا کہ عمران کوقرضہ نہیں دیا۔دانیال عزیز،طارق چوہدری
عمران خان نےالیکشن کمیشن میں بیان جمع کروایاکہ جمائمہ سے قرضہ لیا،عمران خان صاحب آپ کا بیان آپ کی سابق اہلیہ سے نہیں مل رہا،(ن)لیگ کوکلین چٹملنے پرپی ٹی آئی چپ ہوجائے گی۔(ن)لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ پیر 5 دسمبر 2016 18:07
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05دسمبر2016ء) :مسلم لیگ(ن)کے رہنماؤں نے کہاہے کہ عمران خان نےالیکشن کمیشن میں بیان جمع کروایاکہ جمائمہ سے قرضہ لیا،جبکہ عمران خان کی سابق اہلیہ نے کہا کہ کبھی ایک پیسہ بھی قرضہ عمران کونہیں دیا،عمران خان صاحب آپ کا بیان آپ کی سابق اہلیہ سے نہیں مل رہا،(ن)لیگ کوکلین چٹملنے پرپی ٹی آئی چپ ہوجائے گی۔
آج یہاں رہنماء مسلم لیگ (ن)دانیال عزیزاور طارق فضل چوہدری پاناما لیکس ایشوپرپریس کانفرنس کررہے تھے۔رہنماء مسلم لیگ (ن)دانیال عزیزنے کہا کہ عمران خان نےآج الیکشن کمیشن میں اپنا جواب داخل کرایاکہ جمائمہ سے قرضہ لیااوربیوی سے قرض لے کر بنی گالا محل کی ادائيگی کی۔جبکہ الیکشن کمیشن میں عمران خان کے وکیل نعیم بخاری پیش نہیں ہوئے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہمارےوکیل کی حاضری لگی ہوئی وہ موجودتھے۔
اورپی ٹی آئی وکیل غیرحاضرتھے۔دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان بتارہے ہيں کہ اپارٹمنٹ کی سیل کے پیسے نہيں ملے۔عمران خان کہتے ہیں کہ جمائمہ خان سے قرضہ لیا۔جبکہ عمران خان کی سابق اہلیہ نے کہا کہ کبھی ایک پیسہ بھی قرضہ عمران کونہیں دیا۔ عمران خان الیکشن کمیشن میں بتارہے ہیں کہ جمائمہ سے قرضہ لیا۔لیکشن میں بیان جمع کروایا گیا کہ فلیٹ کے پیسے جمائما سے لیے۔عمران خان صاحب آپ کا بیان آپ کی سابق اہلیہ سے نہیں مل رہا۔انہوں نے کہا کہ اگرعمران خان نے لندن میں جمائما کوپیسے دے دیے تھے تو جمائما یہ بات ماننے کوتیارکیوں نہیںہے۔طارق چوہدری نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم کیلیے زمین کے حصول کا کام مکمل کرلیاگیا۔انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ کوکلین چٹملنے پرپی ٹی آئی چپ ہوجائے گی۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.