کسان کابازوٹوکے میں آنے پرکٹ گیا،شدیدزخمی حالت میں ہسپتال منتقل

پیر 5 دسمبر 2016 18:39

خانیوال۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء)مشینی ٹوکے میں بازو آنے سے کسان کا ہاتھ کٹ گیا جسے شدیدزخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، تفصیل کے مطابق نواحی گائوں174/10-Rکا رہائشی40سالہ طاہر ولد رمضان کسان گزشتہ روز اپنی بھینسوں کے لئے مشینی ٹوکے پر چارہ کاٹ رہا تھا کہ اچانک اس کا بازو ٹوکے میں آگیا جس سے اس کا بازوموقع پر کٹ گیا ،متاثرہ شخص کو حالت شدیدغیر ہونے پر طبی امدا دکیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال داخل کروادیاگیا ہے جہاں اس کاعلاج جاری ہے ۔