ریسکیو 1122خانیوال نے کمیونٹی ریسکیوسروس کا آغاز کر دیا

پیر 5 دسمبر 2016 18:39

خانیوال۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر اعجاز انجم کی جانب سے کمیونٹی ریسکیوسروس کا با قاعدہ آغاز کر دیا گیا ،اس موقع پر ایمرجنسی آفیسرندیم اقبال،ریسکیو سیفٹی آفیسر کنور فہیم ،صدر آل پاکستان پٹرولیم ایسوسی ایشن ہمایوں خان ،مطلوب خان ،پرنسپل ڈگری کالج رانا خلیل ، اشتیاق پراچہ ،ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ انچارج رائو احسن اور بڑی تعداد میں اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی ۔

ڈاکٹر اعجاز انجم نے شراکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رضاکار ہمارے معاشرے کا سرمایہ افتخار ہیں اور رضاکاروں کی خدمات کو سراہاتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کیامحفوظ معاشرے کے قیام کے لیے ریسکیو 1122کا ساتھ دیں کیونکہ ملک کو محفوظ اور مستحکم بنانے کے لیے ہمیں مل کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے ریسکیو سیفٹی آفیسر کنور فہیم کی جانب سے باقاعدہ طور پر کمیونٹی رسپانس ٹیم کا اندراج کیا گیا تاکہ کمیونٹی رسپانس ٹیم کو ٹریفک حادثات سے بچائو سانحات فائر سیفٹی کے بارے میں مکمل ٹریننگ دی جائے گی اور معاشرے کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریسکیو 1122 کی جانب سے مختلف سٹالز لگا کر سیفٹی کے متعلق آگاہی دی گی ۔