حضرت بابا عبدالوہاب محبوب گنج شکر کا تین روزہ سالانہ عرس مبارک14ربیع الاول سے شروع ہو گا

پیر 5 دسمبر 2016 18:31

پاکپتن۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء)حضرت بابا عبدالوہاب محبوب گنج شکر کا تین روزہ سالانہ عرس مبارک14ربیع الاول سے شروع ہو گا جس میں سجادہ نشین دربار عالیہ پیر سجاد احمد عباس عرس کی تقریبات کا آغاز کریں گے ان خیالات کا اظہار ترجمان سجادہ نشین پیر اشفاق احمد، مریدین محمد آصف، نذر فرید نے اپنے ایک بیان میں کیا دربار شریف کو غسل دینے کے بعد بہشتی دروازہ کھولا جائے گا اور محفل سماع ہو گا سالانہ عرس کی تقریبات میں شمولیت اور سعادت کے لئے پاکپتن سے قافلہ 13ربیع الاول کوکوٹ ادو شریف کے لئے روانہ ہو گا۔