ڈی سی او سرگودھا نے ٹی ایم ا ے کے 36 ملازمین کو ریگولر کرنے کی منظوری دیدی

پیر 5 دسمبر 2016 18:31

سرگودھا۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء)ڈی سی ا و دانش افضال کی زیر صدارت ٹی ایم اے کے ملازمین کی ریگولرائزیشن کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس میں ٹی ایم ا ے کے 36 ملازمین کو ریگولر کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے محمد ذوالقرنین لنگڑیال ‘ ٹی ایم او رانا جمیل اختر ‘ ایڈمن آفیسر راشد محمود ‘ ضلع کونسل آفیسر مولابخش گوندل اور دیگر نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں ٹی ایم کے 36 ملازمین میں سے ایک کلرک ‘ چار نائب قاصد ‘ دو آپریٹر ‘ چھ بیلدار اور 23 سینٹری ورکرز شامل ہیں۔