ڈرگ انسپکٹر کا چھاپہ، میڈیکل سٹورسے نشہ آورادویات و انجکشن برآمد

پیر 5 دسمبر 2016 18:31

دیپالپور۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء)ڈرگ انسپکٹر ملک عرفان منیر نے چھاپہ مار کر میڈیکل سٹورسے نشہ آورادویات و انجکشن برآمد کر لئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈرگ انسپکٹر ملک محمد عرفان منیرنے جعلی ادویات اور میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے رتہ کھنہ روڈ پر شہزاد پرویز کے میڈیکل سٹور سے نشہ آور ادویات اور ٹیکہ جات برآمد کرلئے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی ہے اس کے علاوہ متعدد میڈیکل سٹور وں کی چیکنگ کی گئی اور ممنوعہ ادویات کے نمونہ جات ڈرگ کورٹ کو بھجوادئیے گئے ملک عرفان منیر نے اتحاد پریس کلب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عطائیوں اور جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔