رضا کاروں کے عالمی دن کے حوالے سے ریسکیواسٹیشن خان پور کی جانب سے ریلی کا انعقاد

پیر 5 دسمبر 2016 18:27

خانپور۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء)ریسکیو ترجمان کے مطابق رضا کاروں کے عالمی دن کے حوالے سے رضا کاروں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے ریسکیواسٹیشن خان پور نے ریلی کا انعقاد کیا ۔

(جاری ہے)

ریلی کا آغاز زیر صدارت ریسکیواینڈ سیفٹی آفیسر، عدیل غفار، صبح 9 بجے نواں کوٹ چوک سے ہوا اور یہ ریلی درخواستی چوک پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی میں ریسکیواسٹیشن خان پو رکے تما م سٹاف کے علاوہ ،خواجہ ادریس ایڈووکیٹ خانپور، ریسکیورضاکار ،سول ڈیفنس اور ٹریفک پولیس نے بھی شرکت کی۔