دیپالپور:ٹریکٹر ٹرالی تلے آکرخاتون جاں بحق

پیر 5 دسمبر 2016 18:27

دیپالپور۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) دیپالپور کے قریب ٹریکٹر ٹرالی تلے آکرخاتون جاں بحق ہوگئی، شمیم بی بی اپنے بیٹوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر دیپالپور آرہی تھی کہ حادثہ پیش آگیا ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حویلی روڈ پر بہاولداس کے قریب ٹریفک حادثے نے ایک خاتون کی جان لے لی۔

(جاری ہے)

حافظ عابد نصیر اور علی شام اپنی والدہ کیساتھ موٹرسائیکل نمبریOKA/9191پربہاولداس سے دیپالپور آرہے تھے کہ سڑک میں پڑے ایک کھڈے سے موٹرسائیکل ٹکراگئی جس سے خاتون شمیم بی بی سڑک پر جاگری جبکہ دوسری سمت سے آنیوالی ٹریکٹر ٹرالی نے ان کو بُری طرح کچل ڈالا۔

ریسکیو 1122کی گاڑی اطلاع ملنے پر فوراًً موقع پر پہنچ گئی اور شمیم بی بی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور پہنچایا جہاں انتہائی نازک حالت کے باعث انہیں اوکاڑہ ریفر کردیا مگر وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی جاں بحق ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :