چھٹی جماعت کا طالب علم ٹرین کی زد میں آکرزندگی کی بازی ہار گیا

پیر 5 دسمبر 2016 18:27

سرگودھا۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) چھٹی جماعت کا طالب علم ٹرین کی زد میں آکرزندگی کی بازی ہار گیا، تفصیل کے مطابق 40شمالی کے رہائشی پھل فروش محمد اقبال کا بیٹا بلال گزشتہ روز اجنالہ روڈ کے قریب ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے بھلوال سے سرگودھا آنیوالی ٹرین کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی۔