ڈی ایچ کیوہسپتال سرگودھا میں آئسولیشن وارڈ قائم کرنے کیلئے ہدایات جاری

پیر 5 دسمبر 2016 18:26

سرگودھا۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء)حکومت پنجاب نے ضلع سرگودھاکے ڈسڑکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں آئسولیشن وارڈ قائم کرنے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں، محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق حکومت نے ڈویژنل ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈ قائم کرنے کیلئے متعلقہ ہسپتالوں کے ایم ایسز سے تفصیلات طلب کرلی ہیں اور اس سلسلہ میں سمری بناکر سیکرٹری صحت کو روانہ کرنے کی ہدایت کی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ آئسولیشن وارڈ قائم ہونے سے بچوں کی زندگیاں بچانے میں مدد ملے گی۔