میجر محمد شبیر شریف شہید کا 45 واں یوم شہادت کل منایا جائیگا

پیر 5 دسمبر 2016 18:22

سرگودھا۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) ملک کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر حاصل کرنیوالے پاک فوج کے ہیرو میجر محمد شبیر شریف شہید کا 45 واں یوم شہادت آج عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائیگا، اس سلسلہ میں ان کی روح کے ایصالِ ثواب کیلئے مختلف مساجد میں کل فاتحہ و قرآن خوانی جبکہ مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی جائیگی، میجر شبیر شریف شہید 28 اپریل 1943ء کو گجرات کے علاقے کنجاہ میں پیدا ہوئے، انہوں نے لاہور سے ابتدائی تعلیم حاصل کی ، انہوں نے دشمن کی فوجوں اور ٹینکوں کو بھاری نقصان پہنچایا اور بہادری سے لڑتے ہوئے 6 دسمبر 1971ء کو ملک و قوم کیلئے اپنی جان قربان کردی ،شہادت کے وقت ان کی عمر 28 برس تھی، ان کی بہادری کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا۔

متعلقہ عنوان :