ملتان پولیس نی30افراد کو گرفتار،منشیات واسلحہ برآمد کر لیا

پیر 5 دسمبر 2016 18:22

ملتان۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 30افراد کوگرفتارکرلیا،پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ کینٹ نے ملزم لیاقت علی سے 400گرام چرس، ملزم سلیم مسیح سے 4.

(جاری ہے)

5 لیٹر شراب ، ملزم محمد ظہور سے 5لیٹر شراب اور ملزم حفیظ اللہ سے 6لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا، اسی طرح تھانہ شاہ شمس نے ملزم محمد خالد سے 20لیٹر شراب ، تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم ثناء اللہ سے 155گرام ہیروئن، تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم علائو الدین سے ایک کلو 230گرام چرس ، تھانہ بوہڑ گیٹ نے ملزم مجاہد حسین سے ایک کلو200گرام بھنگ، تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم محمد عمران سے 4بوتل شراب، ملزم محمد طارق اسماعیل سے 4بوتل شراب ، تھانہ گلگشت نے ملزم اقبال سے پسٹل 30بور معہ 8گولیاں، ملزم جان عالم شاہ سے پسٹل 30بور معہ 07گولیاں ،تھانہ بی زیڈ نے ملزم شوکت سے پسٹل 30بور، تھانہ بوہڑ گیٹ نے ملزم مجاہد حسین سے پسٹل 30بور معہ 7گولیاں ،جبکہ پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم غلام فرید سے رپیٹر معہ 3کارتوس برآمد کر کے گرفتار کرلیا،اسی طرح پولیس نے کینٹ کے علاقے میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر ملزمان غلام مرتضیٰ ، افضل ، نعیم ، کاشف،حبیب ،فیاض،طارق اور مبارک کو حراست میں لے لیا اوردائو پر لگی ہزاروں روپے کی رقم بھی قبضے میں لے لی،دریں اثناء ملتان پولیس نی7اشتہاریوں کو بھی گرفتار کرلیا جن کا تعلق کیٹگری "بی"سے ہے،علاوہ ازیں پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران127نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا جبکہ ایکسائزآفس ملتان میں442نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سی122موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کارروائی کی وجہ سے رجسٹرکرائی گئیں۔

متعلقہ عنوان :