تاجر برادری نبی اکرم ؐ کی پیدائش کی نسبت سے کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں خصوصی رعایت کا اعلان کرے، ملک طاہر جاوید

پیر 5 دسمبر 2016 18:22

لاہور۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبر ملک طاہر جاویدنے کہا ہے کہ ربیع الاول نبی اکرم ؐکی حیات طیبہ کی روشنی عام کرنے اور محبت پھیلانے کا مہینہ ہے، وطن عزیز کو ماہ مقدس کی برکات سے منور کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اس کی حقیقی روح کے مطابق معاشرے کو ہر قسم کے استحصال اور ظلم و زیادتی سے پاک کیا جائے۔

(جاری ہے)

یہا ں پیر کے روز جاری ایک بیان میں انہوں نے تاجر برادری پر زور دیا کہ نبیؐپیدائش کی نسبت سے روزمرہ استعمال بالخصوص کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں خصوصی رعایت کا اعلان کریں، ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ دیگر مذاہب کے لوگ اپنے اپنے تہواروں کی نسبت سے روزمرہ استعمال کی چیزوں میں عوام کو ریلیف دیتے ہیں اس لیے انہوں نے تجارتی انجمنوں اور ایوانہائے صنعت و تجارت پر زور دیا کہ اپنے اجلاس بلا کر ممبران کو ضروری اشیا کی قیمتوںمیں ریلیف دینے پر آمادہ کریں ۔