گوادر بندرگاہ کے باعث غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے ، ظہیر بھٹہ

پیر 5 دسمبر 2016 18:22

لاہور۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء)چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ظہیر بھٹہ نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں106فیصد اضافہ حکومتی معاشی پالیسیوں کا ثمر ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خلدون جاوید ملک سینئر وائس چیئرمین ،محمد اعظم چوہدری وائس چیئرمین کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ظہیر بھٹہ نے کہا کہ ملک میں نئے انڈسٹریل زونز کے قیام اور سرمایہ کاروں کو مفت زمین و مراعات کے باعث نئی انڈسٹریز کے قیام سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہو گیا ہے۔