متحدہ عرب امارات :اب کوئی بھی ورکر جعلی میڈیکل رپورٹ کی بناء پر چھٹی نہیں کر سکے گا۔

پیر 5 دسمبر 2016 17:52

متحدہ عرب امارات :اب کوئی بھی ورکر جعلی میڈیکل رپورٹ کی بناء پر چھٹی ..

ابوظہبی ۔(اردو پوائنٹ، تازہ ترین اخبار، 05دسمبر، 2016) ورکرز کی بیماری سے متعلق میڈیکل رپورٹس کی جانچ پڑتال کے لیے ہیلتھ اتھارٹی نے آن لائن نیانظام متعارف کروا دیا ۔تفصیلات کے مطابق ہیلتھ اتھارٹی نے اپنی ایک ویب سائٹHAAD" "پر ہی جانچ پرٹال کے لیے معلومات فراہم کرنا شروع کر دیں۔اس سلسلے میں "HAAD"کسٹمر اینڈ کمیونٹی سروس کے مینجر مبارک علی المزروعی کایہ کہنا ہے کہ HAAD""ہمیشہ بہتر کوالٹی اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے عوام کی خدمت کے لیے سرگرم عمل رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس حوالے سے یہ بھی کہا کہ اس ویب سائٹ www.haad.ae/sickleave" "پر کمپنی مالکان کو بناء کسی ڈاکٹر یا ہیلتھ اتھارٹی کی اجازت کے اپنے ورکرز کی بیماری کی چھٹی کے متعلق آن لائن معلومات حاصل ہوسکے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کا مقصد جعلی میڈیکل رپورٹس، اور اس حوالے سے ہونے والے فراڈ کو ختم کرنا ہے۔انہوں نے مزیدمعلومات فراہم کرتے ہوئے یہ کہا کہ HAAD" "کا مقصد مریضوں کو ان کے حقوق وفرائض کے متعلق معلومات فراہم کرنا ہے جس کو وہ موبائل پر HADDایپ کو ڈاؤن لوڈ کر کے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :