ایف سی کے اختیارات میں مزید 3ماہ کی مزید توسیع کر دی

پیر 5 دسمبر 2016 18:22

ایف سی کے اختیارات میں مزید 3ماہ کی مزید توسیع کر دی

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) ایف سی کے اختیارات میں 3ماہ کی مزید توسیع کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے وزیر اعلیٰ بلوچستا ن نواب ثناء اللہ خان زہری کو سمری بھیجی تھی کہ کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں ایف سی کو پولیس کے جو اختیارات دیئے گئے ہیں اس کی مدت 18نومبر کو ختم ہوگئی ہے لہذا ایف سی کے اختیارات میں مزید تین ماہ کی توسیع کی جائے جس پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ایف سی کو پولیس کے اختیارات دینے کیلئے سمری پر دستخط کر دیئے جس کے بعد ایف سی کو پولیس کے تین ماہ کے مزید اختیارات مل گئے ہیں اور یہ اختیارات 17فروری 2017تک ایف سی کو حاصل ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :