کوئٹہ ،مشرقی بائی پاس پرپلاسٹک گودام میں لگی آگ پر قابو پالیاگیا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پیر 5 دسمبر 2016 18:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پرپلاسٹک کے گودام میں لگی آگ پر قابو پالیاگیا۔کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پلاسٹک کاگودام فلور مل میں تھا۔

(جاری ہے)

کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پر واقع فلور مل میں واقع پلاسٹک کے گودام میں صبح تقریباً سات بجے لگی۔آگ پر تقریباً دو گھنٹے بعد قابو پالیاگیا۔آگ پلاسٹک کے گودام میں رکھے گئے سامان میں لگی تھی، آتشزدگی سے پلاسٹک کے سامان کو نقصان پہنچا،فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :