کراچی، پیٹرول بلز کی مد میں 5 کروڑ سے زائد کرپشن،ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں ہوسکی

پیر 5 دسمبر 2016 18:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) کراچی احتساب عدالت میں پولیس افسران فدا حسین اور تنویر احمد کے خلاف پیٹرول بلز کی مد میں 5 کروڑ سے زائد کرپشن کرنے سے متعلق نیب ریفرنس کی سماعت عدالت میں ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی عدالت نے مزید سماعت 13 دسمبر تک کے لئے ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

پیر کو کراچی احتساب عدالت میں پولیس کے دو افسران کی جانب سے پٹرول بلز کی مد میں 5 کروڑ سے زائد کرپشن سے متعلق سماعت ہوئی عدالت میں ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا کہ فدا حسین اور تنویر احمد سندھ ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت پر ہیں اور عدالت مین کیس زیر التوا ہے عدالت سے استدعا ہے کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ انے تک ملزمان پر فرد جرم عائد نہ کی جائے عدالت میں نیب کے پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک تنویر احمد اور اے آئی جی فنانس فدا حسین نے 5 کروڑ سے زائد پٹرول بلز میں خرد برد کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جبکہ ملزمان نے رقم سی این جی اسٹیشن کے نام پر جاری کیں مگر پولیس کو پٹرول نہ ملا عدالت میں ملزمان پر فرد جرم اج بھی عائد نہ ہو سکی عدالت نے مزید سماعت 13 دسمبر تک کے لئے ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :