سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت وکیل کی عدم حاضری کے باعث ملتوی

پیر 5 دسمبر 2016 18:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) سندھ ہائیکورٹ میں سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کے خلاف نیب کی جانب سے انکوائری سے متعلق درخواست کی سماعت وکیل کی عدم حاضری کے باعث 10 دسمبر تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سید فاروق علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کے خلاف نیب کی جانب سے غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق انکوائری کے حوالے سے سماعت ہوئی عدالت میں وکیل کی عدم حاضری کے باعث سماعت نہ ہو سکی عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا جبکہ عدالت نے غلام حیدر جمالی کی عبوری ضمانت میں10 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی واضح رہے غلام حیدر جمالی پر دو سال کے دوران سندھ پولیس میں 2800غیر قانونی بھرتیاں کرنے سے متعلق الزامات پر نیب کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :