سندھ ہائیکورٹ ،سانحہ 12کے حوالے سے لارجر بینچ تشکیل دیئے جانے سے متعلق درخواست پر حکومت سندھ کو نوٹس جاری

پیر 5 دسمبر 2016 18:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ 12کے حوالے سے لارجر بینچ تشکیل دیئے جانے سے متعلق درخواست پر حکومت سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس احمد علی ایم شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں سانحہ 12 مئی کے حوالے سے لارجز بینچ تشکیل دئے جانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی عدالت میں درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سانحہ 12 مئی کیس کی سماعت اس سے قبل 5 رکنی بینچ کر چکی ہے لیکن کوئی فیصلہ کئے بنا درخواست نمٹا دی تھی جسٹس احمد علی ایم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سانحہ 12 مئی کیس کے لئے لارجز بینچ کے حوالے سے چیف جسٹس کو درخواست دیں جس پر درخواست گزار کا کہنا تھا چیف جسٹس لارجز بینچ کا حصہ نہیں بن سکتے کیوں کہ وہ خود 12 مئی کے متاثر ہیں ۔

درخواست گزار کا مزید کہنا تھا عدالتی حکم کے باوجود مجھے سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی عدالت نے درخواست گزار کا موقف سنتے ہوئے 12 مئی کے حوالے سے وفاقی حکومت ،سابق آئی جی سندھ ،ڈی جی رینجرز، وسیم اختر اور غلام ارباب رحیم کو نوٹسز جاری کر دئے جبکہ درخواست گزار کو سیکیورٹی فراہم کرنے سے متعلق سندھ حکومت کو آئندہ سماعت تک نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :