رضا حیات ہراج،حسین جہانیاں،حاجی غلام جعفر سرگانہ اور دیگر کی گورنر رفیق رجوانہ سے بھانجے کی وفات پر اظہار تعزیت

پیر 5 دسمبر 2016 18:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) ممبر قومی اسمبلی مہر رضا حیات ہراج ارکان صوبائی اسمبلی میاں حسین جہانیاں گردیزی،مہر اکبر حیات ہراج،سابق ایم پی اے حاجی غلام جعفر سرگانہ نے گورنر ہائوس لاہور میں گورنر پنجاب محمد رفیق جوانہ سے ملاقات کی اور ان کے جواں سال بھانجے الیاس رجوانہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ایم این رضا حیات ہراج،میاں حسین جہانیاں گردیزی ،مہر اکبر حیات ہراج،حاجی غلام جعفر سرگانہ کچھ دیر گورنر پنجاب کے ساتھ رہے اور باہمی دلچسپی امور پر اظہار خیال بھی کیا۔