Live Updates

4مطالبات کے لئے نکلیں گے توعمران خان کی طرح گھر نہیں بیٹھیں گے ‘ سید خورشید شاہ

بلاول بھٹو زرداری ضمنی انتخاب پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے ٹکٹ پر لڑیں گے ،مجھے فخر ہو گا میری جگہ اپوزیشن لیڈر بنیں گے اپوزیشن کا ساتھ پی ٹی آئی نے توڑا ، شاہ محمود قریشی سے رابطہ کیا ہے اپوزیشن کا اتحاد عمران خان کے رویہ پر ہے‘ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

پیر 5 دسمبر 2016 18:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ 4مطالبات کے لئے نکلیں گے توعمران خان کی طرح گھر نہیں بیٹھیں گے ، بلاول بھٹو زرداری ضمنی انتخاب پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے ٹکٹ پر لڑیں گے اور میری جگہ اپوزیشن لیڈر بنیں گے ،اپوزیشن کا ساتھ پی ٹی آئی نے توڑا ہے ، شاہ محمود قریشی سے رابطہ کیا ہے مگر اپوزیشن کا اتحاد عمران خان کے رویہ پر ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو کے ضمنی الیکشن کے لئے 2جماعتوں کی پوزیشن کے باعث قانونی پیچیدگیاں سامنے آ ئی ہیں ،قانونی اور تکنیکی پہلوئوں کا جائزہ لے لیں گے لیکن یہ طے ہے کہ بلاول بھٹو پارلیمنٹرین کے ٹکٹ سے ہی الیکشن لڑیں گے ۔

(جاری ہے)

مجھے فخر ہوگا کہ بلاول بھٹو جیت کر اسمبلی میں آئیں گی اور میری جگہ اپوزیشن لیڈر بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری میرا لیڈر ہے انہیں اپنی جگہ پر اپوزیشن لیڈر کی نشست دے کر خوشی ہوگی کیونکہ یہ بھٹو خاندان کی امانت ہے، 1997ء جیسے بے نظیر بھٹو اپوزیشن لیڈر تھیں ویسے بلاول بھٹو زرداری اپوزیشن لیڈر کی سیٹ پر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا ساتھ پیپلز پارٹی نے نہیں بلکہ پی ٹی آئی نے توڑا ہے ۔ایک ہفتہ قبل شاہ محمود قریشی نے رابطہ کیا ہے اور کہا کہ جو ہو رہا ہے غلط ہو رہا ہے تاہم اپوزیشن کے اتحاد عمران خان کے رویہ پر ہے۔ ایک سوال کے جواب میں خورشید احمد شاہ نے کہا کہ 4مطالبات کے لئے نکلیں گے توعمران خان کی طرح گھر نہیں بیٹھیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات