کوئٹہ، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ،ایک پولیس اہلکار جاںبحق

پیر 5 دسمبر 2016 18:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) کوئٹہ کے علاقے بروری میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ،ایک پولیس اہلکار جاںبحق ،ملزمان فرار۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ سردار بہادر وومن یونیورسٹی کے قریب نامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ابرار احمد جاں بحق ہوگیا۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردی۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :