قصبہ دھرابی کے علاقے میں چار افراد نے ایک شخص کو شدید زخمی کردیا

پیر 5 دسمبر 2016 18:10

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) قصبہ دھرابی تھانہ صدر کے علاقے میں چار افراد نے حملہ آور ہوکر ایک شخص کو شدید زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

حسن عباس ولد صاحب خان نے پولیس کو بتایا کہ قمر عباس اور اس کے بھائی نذر عباس پسران غلا م عباس ، عامر عباس اور اس کے بھائی فرحت عباس پسران رفاقت علی نے اسے ڈنڈوں اور بیلچوں کے وار سے ناحق مضروب کیا۔ سب انسپکٹر مظہر حسین نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :