خاتم النبیاء کانفرنس کی 9دسمبر کو جامعہ فاروقیہ چکوال میں منعقد ہوگی

پیر 5 دسمبر 2016 18:10

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) جمیعت علمائے اسلام فضل الرحمن گروپ کے رہنما پیر عبدالشکور نقشبندی نے پیر کے روز بتایا کہ خاتم النبیاء کانفرنس کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں کانفرنس 9دسمبر کو جامعہ فاروقیہ چکوال میں منعقد ہوگی اور اس ضمن میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پیر عبدالشکور نقشبندی نے بتایا کہ ضلع چکوال میں جمیعت علمائے اسلام ایک بھرپور سیاسی قوت بھی ہے اور آنے والے الیکشن میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ اس موقع پر صاحبزادہ عمر فارو ق نقشبندی بھی موجود تھے۔ کانفرنس نماز مغرب کے بعد شروع ہوگی۔