رضاکاروںکے عالمی دن کے موقع پر ریسکیو 1122کے زیر اہتمام سیمینار اورریلی کا انعقاد

پیر 5 دسمبر 2016 18:10

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) ریسکیو 1122 چکوال نے رضاکاران کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار اورریلی کا انعقاد کیا،ریلی کے شرکاء نے یادگار شہدا چوک سے ریسکیو 1122 اسٹیشن تک واک کی،بعد ازاں اسٹیشن پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد خان نے رضاکاران کی خدمات کے اعتراف میں خراج تحسین پیش کیا رضاکاران کے ساتھ روابط کو ذیادہ مظبوط بنانے،عوام میں آگاہی و سروس کے معیار میں بہتری پیدا کرنے کے لئے،کمیونٹی ریسکیو سروس ’’ریسکیو محافظ‘‘ بارے آگاہ کیا اور بتایا کہ آج مورخہ 5دسمبر 2016 لاہور میں ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر اس سروس کا افتتاح کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

سیمینار میں ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122چکوال کے علاوہ، امتیاز خان اسسٹنٹ فائر آفیسر، صفدر حسین فائر آفیسر فائر بریگیڈ،عرفان گل کنٹرول روم انچارج، کرم علی انسٹرکٹر VTI ،خرم منظور میڈیا کوارڈینیٹر ،ارسلان ادریس اسٹیشن کوارڈینیٹر اور بڑی تعداد میں ریسکیو اہلکاران و ریسکیو رضاکاران نے شرکت کی،پروگرام کے اختتام پر شہریوں میں ریسکیو محافظ فارم تقسیم کئے گئے۔