وزیر اعلیٰ پنجاب نے کمپیوٹرائزڈ نظام دے کر شہریوں پر احسان عظیم کیا‘مزمل حسین گوندل

پیر 5 دسمبر 2016 18:10

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب نے کمپیوٹرائزڈ نظام دے کر شہریوں پر احسان عظیم کیا۔ ایک سو ستائیس قصبات کمپیوٹرائزڈ ہوچکے ہیں۔ یہ بات مزمل حسین گوندل اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ تحصیل دینہ نے کہی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آج کا شہری کمپیوٹر نظام کی وجہ سے بہتر سے بہترین سہولتیں حاصل کرتا ہے۔

کمپیوٹرائزڈ نظام میں غلطی نہ ہونے کے برابر ہے اس کا کریڈٹ بلا شبہ وزیر اعلیٰ کو جاتا ہے۔ عادل قریشی نے بتایا کہ ماہانہ 80,000روپے فرد جاری کرنے کی صورت میں حاصل کرتے ہیںجس سے ریوینو میں اضافہ ہوگیا ہے۔ جب کوئی شہری حصول فرد میں دشورای محسوس کرے تو ہم بذریعہ تحصیلدار دینہ اے سی دینہ کو تحریری طور پر آگاہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

مزمل گوندل کا کہنا تھاکہ شہری30منٹ کے اندر فرد حاصل کرلیتا ہے۔

اًب صرف چودہ کھیوٹ بلاک رہ گئے ہیں ۔صرف چھ قصبات کو کمپیوٹرائزڈ کرنا باقی رہ گیا ہے۔ نو اہلکاران بمعہ آفیسران لوگوں کی خدمت کررہے ہیں۔ مزمل گوندل کا کہنا تھاکہ جب شہری فرد حاصل کرنے کیلئے اپلائی کرتے ہیں تو نام کی غلطی سے بعض اوقات فرد جاری کرنا مشکل ہوجاتا ہے مثلاً محمد حسین قریشی میں قریشی نہیں لکھا گیا تو فرد جاری ہوسکتا ہے مگر محمد لکھنے میں رہ گیا ہے اور صرف حسین ہے تو ایسی صورت میں فرد جاری کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ ہر شخص صرف اپنے شناختی کارڈ سے اپنی حقیقی زمین کی فرد حاصل کرسکتا ہے۔ قریبی رشتہ دار فرد لینے کا حق دار نہیں ہوتا۔

متعلقہ عنوان :