ماڈل پولیس اسٹیشن جہلم نے 30 لاکھ روپے کی ڈکیتی کو ناکام بنا دیا

پیر 5 دسمبر 2016 18:10

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) ماڈل پولیس اسٹیشن ایس ایچ او نے کمال مہارت کا مظاہرہ کر کے 30 لاکھ روپے کی ڈکیتی کو ناکام بنا دیا۔ گذشتہ رات ایک تا ڈیڑھ بجے کے دوران 8 ڈاکو بوڑا جنگل کے قریب بائی پاس پر راجہ عثمان نامی شخص کے ڈیرے پر داخل ہوئے۔ تمام ملزمان کے پاس جدید اسلحہ تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے گن پوائنٹ پر تین بھنسیں،چار گائے اور ان کے بچوں کو ٹرک میں لوڈ کرلیا۔ بوقت ڈکیتی ڈیرے میں ادریس ،سفیان علی ،معظم اور ایک عورت موجود تھی ۔ ڈاکوئوں نے چاروں کو زدوکوب کیا۔پولیس کوبروقت اطلاع موصول ہوتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔ ماڈل پولیس نے فوری طور پرجی ٹی روڈپر مختلف مقامات پر ناکے لگوا کر مذکورہ ٹرک کو پکڑنے میں کامیاب ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :