حضور اکرمﷺکی ولادت تمام جہانوں کیلئے باعث رحمت ہے

انسانیت کو غلامی سے نجات صرف حضرت محمدﷺ کی وجہ سے حاصل ہوئی، پیرذکریا نعمانی

پیر 5 دسمبر 2016 18:10

حضور اکرمﷺکی ولادت تمام جہانوں کیلئے باعث رحمت ہے
جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) حضور نبی اکرم کی ولادت تمام جہانوں کے لیے باعث رحمت ہے‘ انسانیت کو غلامی سے نجات صرف حضرت محمدﷺکی وجہ سے حاصل ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار پیر ذکریا نعمانی گدی نشین ضلع جہلم نے اپنے آستانہ عالیہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت محمد کی ولادت پر دنیا کے تمام انسان فخر کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

آپ کا یوم ولادت نہ صرف پاکستان میں بلکہ تمام ممالک میں منایا جاتا ہے، مسلمان اپنی عقیدت کا اظہار کرنے کے لیے گھروں کوسجاتے ہیں۔ تما م مساجد پر بینرز اور روشنی کا خصوصی انتظام کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحصیل دینہ میں اس سال بھی تمام مسلمان انتہائی عقیدت کے ساتھ جلوس نکالیں گے۔ اور تقریبات کا انتظام کیا جائے گا۔پیر ذکریا نعمانی کا کہنا تھا کہ اللہ کے حبیب کی وجہ سے مسلمان اس مقدس دن کو منا کر سکون قلب حاصل کرتے ہیں۔ اُن کی دنیاوی واخروی زندگی میں انقلاب آجاتا ہے۔ مسلمانوں کیلئے آپ کی ولادت بڑی اہمیت رکھتی ہے جس سے بھائی چارہ کی فضا پیدا ہوتی ہے۔